ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بی سی سی آئی گوہا کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کی کوشش کرے:سی آئی سی

بی سی سی آئی گوہا کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کی کوشش کرے:سی آئی سی

Mon, 12 Jun 2017 18:01:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍جون(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا )مرکزی انفارمیشن کمیشن(سی آئی سی)نے بی سی سی آئی کا کام کاج دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی(سیاواے)سے تاریخ داں رام چندر گوہا کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کو کہاہے ۔سی آئی سی نے 9 ؍جون کو واضح کیا تھا کہ بی سی سی آئی ایک قومی کھیل فیڈریشن(این ایس ایف )ہے لیکن اسے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت پبلک اتھارٹی قرار نہیں دیا تھا۔سی آئی سی نے یہ تبصرہ آر ٹی آئی درخواست گزار کی سماعت کے دوران کی، جس نے وزارت کھیل سے معلومات طلب کی تھی کہ تمل ناڈو سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ بی سی سی آئی کس دفعہ کے تحت بین الاقوامی ٹورنامنٹوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کرتا ہے۔درخواست گزار اوم پرکاش کاشی رام کو وزارت سے تسلی بخش جواب نہیں ملا تھا، جس کے بعد انہوں نے کمیشن سے اپیل کی۔
 


Share: